حیدرآباد،24 جنوری(ذرائع) محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے چوتھے روز جمعہ کے دن کے بھی تلگو فلموں کے ممتاز پروڈیوسر دل راجو کے احاطوں کی تلاشی لی۔ ایک خاتون آفیسر کی زیر قیادت انکم ٹیکس کے عہدیداروں کی ایک ٹیم نے آج حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں فلم ساز کے مکان اوجاس ولا کی تلاشی لی۔
دل راجو جن
کا اصل نام وی وینکٹ رمناریڈی ہے، تلنگانہ فلم فیڈریشن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے صدرنشین ہیں۔ انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے دل راجو کے بھائی جو فلم ساز بھی ہیں، کے گھر کی تلاشی کا عمل مکمل کرلیا ہے۔ دل راجو اور ان کی بیٹی جو گیم چینجر اور سنکرانتی واستونم فلموں کی تیاری سے مربوط بتائے گئے ہیں، کے مکانات پر دھاوئے کئے گئے۔