حیدرآباد22اکتوبر(یواین آئی)تلگو فلموں کے اداکار راج شیکھر کوویڈ19سے مثبت پائے گئے۔
ان کی دختر و اداکارہ شیوتمیکا نے ٹوئیٹر پر اس کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے مداحوں سے ان کے
والد کی جلد صحت یابی کے لئے پرارتھنا کی خواہش کی۔
گذشتہ ہفتہ اس بات کی افواہیں گشت کررہی تھیں کہ اداکار اور ان کی بیوی کے ساتھ ساتھ ان کی دو بیٹیاں بھی کوویڈ19سے مثبت پائی گئیں۔