حیدرآباد،13 ڈسمبر(ذرائع) ساؤتھ اداکار اللو ارجن کو ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔انہیں فلم پشپا-2 (دی رول) کے پریمیئر میں ہوئی بھگدڑ میں ایک خاتون کی موت کے معاملے میں جمعہ کی دوپہر کو گرفتار کیا گیا تھا۔
نچلی عدالت نے اداکار کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔ اس فیصلے کو ایکٹر نے تلنگانہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ہائی کورٹ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اللو ارجن کو عبوری ضمانت دے دی۔
اللو ارجن کو ضمانت دیتے ہوئے ہائی کورٹ نے کہا، وہ ایکٹر ہے، صرف اس لیے انکے ساتھ ایسا
نہیں کیا جاسکتا ، عدالت نے ایکٹر کو گرفتاری سے 4 ہفتے کی چھوٹ دی ہے۔
تیلگو میگا اسٹار اللو ارجن پر الزام ہے کہ وہ 4 دسمبر کو حیدرآباد کی سندھیا تھیٹر میں اپنی فلم پشپا 2 کے پریمیئر پر بنا بتائے پہنچے تھے۔
انہیں دیکھنے کے لیے بھیڑ جمع ہوگئی تھی، آٹوگراف لینے کی کوشش میں ہاتھا پائی ہوئی۔ اس دوران بھگدڑ مچ گئی۔ ایک دوسرے پر گر کر زخمی ہو گئے تھے۔جبکہ ایک خاتون کی دبنے سے موت ہوگئی تھی۔ اس واقعے کے بعد حکام نے سندھیا تھیٹر کے انتظامیہ، اداکار اللو ارجن اور ان کی سیکیورٹی ٹیم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔