the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی ، 25 فروری (یواین آئی) اداکارہ کنگنا رناوت کی آنے والی فلم ’تھلائوی‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

کنگنا رناوت اس وقت تمل ناڈو کی آنجہانی وزیر اعلی جے للیتا کی بائیوپک ’تھلائوی‘ میں کام کررہی ہیں ، جس کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔
انہوں نے اس فلم کا ٹیزر اپنے مداحوں کے ساتھ ٹویٹر پر شیئر کیا ہے۔
کنگنا نے یہ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ، ’’جیا امہ کے لئے ان کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کی کہانی دیکھیں .... ’تھلائوی‘23 اپریل 2021 کو سینما گھروں میں آرہی ہے۔
‘‘
اہم بات یہ ہے کہ فلم میں کنگنا جے للیتا کے کردار میں نظر آئیں گی۔
کنگنا طویل عرصے سے اس فلم کے لئے بہت محنت کر رہی تھیں۔
جے للیتا کے کردار کے لئے ، کنگنا نے نہ صرف بھرتناٹیم سیکھا ہے ، بلکہ تمل زبان پر بھی اپنی گرفت حاصل کرلی ہے۔
اس کے علاوہ کنگنا نے جے للیتا کا چہرہ اختیار کرنے کے لئے گھنٹوں مصنوعی میک اپ کیا۔
ہندی کے علاوہ ، ’تھلائوی‘ تمل اور تیلگو زبانوں میں بھی ریلیز کی جائے گی۔



اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.