پنکج ترپاٹھی کی ویب سیریز کریمنل جسٹس۔اے فیملی میٹر کا ٹیزر جاری
ممبئی ، 29 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ کے مشہور کردار اداکار پنکج ترپاٹھی کی ویب سیریز کریمنل جسٹس۔اے فیملی میٹر کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔
جیو ہاٹ اسٹار نے اپنے تاریخی قانونی ڈرامہ - کریمنل جسٹس کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔
کریمنل جسٹس سیزن 4 میں
سامعین کے لیے ایک دلچسپ کیس ہو گا جس میں تجربہ کار اداکار پنکج تر پاٹھی مادھو مشرا کے روپ میں واپس آئیں گے ، جو اپنی ٹریڈ مارک عقل اور نا قابل تسخیر حوصلہ سے بھر پور ہے۔
روہن پسی کی ہدایت کاری میں ، بی بی سی اسٹوڈیوز کے تعاون سے اپلاؤ زانٹر ٹینمنٹ کے ذریعے جیو ہاٹ اسٹار پر نشر ہونے تیار کیا گیا، کریمنل جسٹس سیزن 22 مئی سے خصوصی طور پر کے لیے تیار ہے۔