نئی دہلی/26ستمبر(ایجنسی) اداکارہ اور سابق مس انڈیا رہ چکی تنو شری دتہ نے منگل کو ایک 10 سال پرانے معاملے کو لیکر پھر سرخیوں میں ہے، 10 سال پہلے تنو شری نے اپنی فلم ہارن اوکے پلیز کے ایک گانے کے دوران مشہور اداکار نانا پاٹیکر پر انہیں جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا، 2009 میں اٹھے اس تنازعہ کے بعد تنو فلموں سے دور ہوگئی تھی، لیکن اب اپنے ایک تازہ انٹرویو میں تنو نے اس قشے کو پھر سے ذکر کرتے ہوئے انڈسٹری کی طرف سے کوئی مدد نہ ملنے کی بات کہی ہے.
زوم کو دئے انٹرویو مین تنو شری نے کہا ، اس بارے میں سبھی جانتے تھے لیکن کسی نے نہ کچھ کہا اور نہ ہی کچھ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سبھی جانتے ہیں کہ نانا پاٹیکر شروعات سے خواتین کے ساتھ کس طرح پیش آتے ہیں۔ انڈسٹری کے لوگ ان کا بیک گراؤنڈ جانتے ہیں کہ انہوں نے اداکاراؤں کی پٹائی تک کی ہے۔ انہوں نے ایکٹریسز کو مولیسٹ کیا ہے۔ خواتین کے ساتھ ان کا برتاؤ کبھی ٹھیک نہیں رہا لیکن کسی نے ان کی خبر نہیں چھانپی۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
تنو شری نے کہا ، ہالی ووڈ میں ہیش ٹیگ میٹو موومینٹ ایک سال پہلے ہوا ہے لیکن ہندستان میں یہ سالوں ہو چکا تھا۔ شاید اس ملک کی تاریخ میں میڈیا کے شعبےسے میں پہلی خاتون ہوں جو اس معاملے پر سامنے آکر بول رہی ہے۔