نئی دہلی،18 اکتوبر(ذرائع) اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی مشکلات میں اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔ مہادیو بیٹنگ ایپ کیس میں اداکارہ کا نام سامنے آیا ہے۔ فلم اداکارہ سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ان کے گوہاٹی دفتر میں پوچھ تاچھ کی ہے۔ اس معاملے میں تمنا بھاٹیہ سے ملزم کے طور پر نہیں بلکہ اس ایپ کی تشہیر کے
سلسلے میں پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ اداکارہ حال ہی میں فلم 'ستری 2' کی وجہ سے خبروں میں تھیں، جس میں ان کا گانا 'آج کی رات' ٹرینڈ کر رہا تھا۔
ای ڈی نے تمنا بھاٹیہ کو ایچ پی زیڈ ایپ گھوٹالے میں پوچھ تاچھ کے لیے بلایا تھا۔ تمنا دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے گوہاٹی میں ای ڈی کے دفتر پہنچی اور ان کی ماں بھی ان کے ساتھ تھی۔