ممبئی، 8 اگست (ایجنسی) بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو سپرنیچرل تھریلر فلم میں کام کریں گی۔
تاپسی فلموں میں مختلف کردار نبھارہی ہیں۔ انہوں نے من مرجیاں ، مشن منگل، سانڈ کی آنکھ کے بعد انوراگ کشیپ کی ہدایت میں بن رہی سپرنیچرل تھریلر فلم سائن کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم بالکل الگ ہوگی اور اس کے ساتھ اس فلم میں ان کا لک بھی مختلف ہوگا۔ تاپسی کا کہنا ہے کہ اس فلم میں کچھ ایسا دیکھنے کو ملے گا جو انڈین سنیما میں کبھی نہیں دیکھا گیا ہے۔
ایسا کہا جارہا ہے کہ اس فلم میں تاپسی الگ الگ لکس میں دکھائی دیں گی لیکن ان کے لئے وہ کسی طرح کے باہری میک اپ کا
استعمال نہیں کریں گی جیسا کہ انہوں نے سانڈ کی آنکھ میں پرکاشی تومر کے کردار کے لئے کیا ہے۔
انہوں نے کہا ’’اس فلم میں آپ مجھے آسانی سے پہچان سکیں گےلیکن وہ تاپسی اس سے مختلف ہوگی جسے آپ جانتے ہیں۔
انوراگ نے فلم من مرجیاں میں تاپسی کے بالوں کو لال رنگ دیا تھا تو اس بار وہ کیا کریں گے اس کے جواب میں تاپسی نے کہا ’’میں نے من بنالیا ہے کہ انوراگ یقینی طور پر مجھ سے کچھ مختلف چاہیں گے ۔ گنجا ہونے کے علاوہ میں کچھ بھی کرنے کے لئےتیار ہوں‘‘۔ بتایا جارہا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ ہندستان سے باہر ہوگی کیونکہ اس کے لئے الگ طرح کے گھر اور ماحول کی ضرورت ہوگی۔