ریاض، 18 مئی (یو این آئی) اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار وہاں سوئمنگ سوٹ فیشن شو منعقد کیا گیا، جس میں خواتین ماڈلز نے نیم عریاں ملبوسات زیب تن کر کے کیٹ واک کی۔
خبر رساں ادارے ایجنسی پریس فرانس (اے ایف پی) کے مطابق سعودیہ میں ہونے والے ریڈ سی فیشن شو کے دوران دنیا کے مختلف خطوں کی ماڈلز نے نیم عریاں سوئمنگ ملبوسات پہن کر سوئمنگ پول کے گرد کیٹ واک کی۔ خواتین ماڈلز نے مراکشی فیشن ڈیزائنر یا سمینہ قنزل کے تیار کردہ ملبوسات پیش کیں اور تقریباً تمام ملبوسات ایک ہی کپڑے پر مشتمل تھیں اور ماڈلز کے جسم کے متعدد حصے عریاں تھے۔