ممبئی/22جون(ایجنسی) بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے سے امید تھی کہ ویر دی ویڈنگ میں masturbation مشت زنی والے سین کے لیے انہیں ٹرول کیا جائے گا، لیکن انہیں یہ بھی لگا کہ اس سے خواتین کی جنسی خواہشات کے بارے میں بات شروع ہوگی، یہ موضوع اب تک
ہندوستانی سماج اور فلموں میں اچھوتا سمجھا جاتا ہے.
ششانک گھوش کی ہدایتکاری فلم میں سورا بھاسکر، کرینہ کپور ، سونم کپور اور شیکھا نے چار دوستوں کا کردار نبھایا ہے، کچھ مبصرین نے جہاں خواتین سے جوڑے معاملے کو فلمی پردے پر اتارنے کے لیے تعریف کی تو کچھ نے اسے صحیح نہیں بتایا.