ممبئی/28ڈسمبر(ایجنسی) فلم 'ہیٹ اسٹوری ٹو' کی اداکارہ سروین چاولہ نے بھی خاموشی سے شادی کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس کی تصدیق کی۔
حال ہی میں کرکٹ ٹیم کے کپتان نے بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ خاموشی سے شادی کرنے کے بعد اداکارہ ایلیانا ڈی کروز کی خفیہ شادی سے متعلق بھی خبریں زیر گردش ہیں-
jameel="" noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سروین چاولہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے اکشے ٹھاکر کے ساتھ شادی کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ' غیرمعمولی زندگی کے بالکل درمیان میں محبت نے ہمیں ایک حسین پریوں کی کہانی میں پہنچادیا' جب کہ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے شادی شدہ ہونے کی تصدیق کی۔
واضح رہے کہ 2008 سے فلمی کیریئر شروع کرنے والی سروین چاولہ اب تک ہیٹ اسٹوری ٹو، ہمت والا، اگلی اور پرچی جیسی متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں۔