مشہور اداکار مہیش بابو اپنی والدہ سے محروم ہو گئے۔ سپر اسٹار کرشنا کی اہلیہ اور مہیش کی والدہ اندرا دیوی (70) انتقال کر گئیں۔ وہ کچھ عرصے سے علالت
میں مبتلا تھیں اور بدھ کی صبح حیدرآباد میں اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔ پدمالیہ اسٹوڈیو میں اندرا دیوی کے جسد خاکی کو کئی مشہور شخصیات خراج عقیدت پیش کر رہی ہیں۔