نئی دہلی/19ستمبر(ایجنسی) کینیڈا کے
پورن فلمی دنیا سے آکر بالی ووڈ میں سکہ جمانے والی اداکارہ
سنی لیونی کو میڈم تساد میوزیم میں اپنے پہلے پتلے کی نقاب کشائی کی، جو ہندوستان کا پہلا خوشبودار پتلا ہے، سنی کا یہ دلچسپ پتلا ایک فن پوز میں بنایا گیا ہے۔ سنی نے موم کے پتلے سے ان کے سگنیچر پرفیوم " لسٹ بائے سنی " کی خوشبو آئے گی۔
نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں واقع ریگل تھیئٹر میں بنے میڈم تساد میں سنی کا دلچسپ پتلا 200 سے زائد میزرمنٹ و تصویروں کی مدد سے ہاتھ سے بنایا گیا ہے۔ اس کیلئے ممبئی میں سنی کے ساتھ پہلے سٹنگ سیشن بھی کیا گیا تھا۔
اس پتلے سے خوش سنی لیونی نے کہا ، " یہ میرے لئے بیحد خاص لمحہ ہے۔ میں میڈم تساد کی شکر گزار ہوں۔ سٹنگ سیشن سے لیکر پتلے کے مکمل ہونے تک کافی حیرت انگیز تجربات ہوئے۔ میڈم تساد کی ٹیم کا ان کی سخت محنت اور شاندار ہنر کیلئے شکریہ ادا کرتی ہوں"۔
میڈم تساد دہلی کو ایک دسمبر 2017 کو کھولا گیا تھا۔ یہ اہم تورسٹ اٹریشنس میں سے ایک ہے۔ یہ گلیمر ، اسپورٹس ، تاریخ اور سیاست کی دنیا کے کرداروں کو ایک چھت کے نیچے لے آنے کیلئے مشہور ہے۔