the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی 14 مارچ (ایجنسی) بالی وڈ اداکارہ sunny-leone سنی لیونی کرکٹر مہندر سنگھ دھونی ms-dhoni کو بہت پسند کرتی ہیں۔

سنی لیونی نے کہا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی ان کے سب سے زیادہ پسندیدہ کرکٹر ہیں کیونکہ وہ ایک "فیملی مین" ہیں۔ ان سے جب ان کے پسندیدہ کرکٹر کے بارے میں پوچھا گیا تھا تو انہوں نے دھونی کا نام لیا۔ انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے ان کی بڑی ہی پیاری بچی ہے۔ میں نے ان کی بیٹی کے ساتھ تصاویر دیکھی ہیں اور وہ بہت ہی پیاری ہیں۔ وہ (دھونی) میرے "فیوریٹ" ہیں کیونکہ وہ خاندان سے ہمیشہ جڑے رہتے ہیں۔

سنی نے بتایا کہ ان کے پاس دو ٹی وی شو ہیں اور وہ ایک ہندی فلم میں بھی کام کر رہی ہیں جو ان کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بن رہی ہے۔ رواں برس اس فلم کام جاری رہے گا۔ ابھی میں ساؤتھ کی دو فلموں میں بھی کام کر رہی ہوں۔ کافی دلچسپ کام ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر ڈینیل ویبر سنيسٹي انٹرٹینمنٹ کو بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا مجھے



کریٹیو (تخلیقی) کام پسند ہے۔ آئڈیا منتخب کرنے ، اسکرپٹ وغیرہ کو لے کر میری دلچسپی رہتی ہے۔ ہدایتکاری سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ وہ لوگ بڑے ہی اسپیشل ہوتے ہیں ۔ فلم کے تیئں جن کا ا اپنا نظریہ ہوتا ہے اور ہر کام باریکی سے کرتے ہیں۔ مجھ میں ایسا نہیں ہے۔



اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.