نئی دہلی27ستمبر(ایجنسی) چہارشنبہ کا دن بالی ووڈ میں ہلچل لانے والا رہا، اس دن جب اداکارہ تنو شری نے نانا پاٹیکر پر جنسی ہراساں کا الزام لگایا وہیں اب سنی لیونی نے بھی خود کے ساتھ ہوئے ایسے ہی حادثے کو سب سے شیئر کیا.
سنی نے بتایا کہ اس وقت وہ صرف 18 سال کی تھیں۔ یہ سنی کے کریئر کے شروعاتی دنوں کی بات ہے۔ اس وقت سنی ایک میوزک ویڈیو شوٹ کر رہی تھیں۔
سنی نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران ایک رپر نے ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس واقعے کو ان کی بایو پک ویب سیریز " کرن جیت کور : دا انٹولڈ اسٹوری ' میں بھی دکھایا گیا ہے۔
سنی کے ساتھ بد تمیزی کرنے والے اس رپر کو انہوں نے فورا مزہ چکھا دیا تھا۔ سنی
نے اسے کرارا جواب دیا اور پروڈیوسر کو اس ریپر کی گندی حرکت کے بارے میں بتایا ۔ سنی نے کہا ، میں پروڈیوسر کے پاس گئ اور کہا کہ آپ اسے مجھ سے دور کیجئے نہیں تو میں کام چھوڑ دوں گی۔ میں جانتی ہوں کی میں آپ کی ضرورت ہوں کیونکہ آپ نے مجھے لیڈ طور پر سائن کیا ہے اور میں شوٹنگ بھی کر چکی ہوں تو اسے کہئے مجھ سے دور رہے۔