ممبئی، 21 فروری (یو این آئی) اداکارہ سنی لیون کا شمار المعروف شخصیات میں ہوتا ہے ، جو ٹیلی ویژن کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری میں بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہیں جب کہ شائقین انھیں اسکرین پر دیکھنا پسند کرتے ہیں وہ سب سے مشہور ہندوستانی ڈٹینگ شو اسپلٹس ولا ، میں میزبان کے طور پر مقبول ہو چکی ہیں اب اداکارہ شو کے نئے سیزن کی میزبان کے
طور پر واپسی کے لیے تیار ہیں جس کا نام عارضی طور پر اسپلٹس ولا ایکس 5 رکھا گیا ہے۔ سنی، جنہوں نے سلمان خان کی میز بانی والے شو بگ باس کے کئی سیزن میں بطور مہمان شرکت کی تھی ، یقینی طور پر اسپلٹس ولا
ایکس 5 میں کچھ دلکش ، خوبصورتی اور اومف فیکٹر لائے گی۔ اس شو کو پہلے ارجن بجلانی، نکھل چنپا اور رنوجے سنگھ جیسے اداکاروں نے مشترکہ میزبانی کی تھی۔