نئی دہلی / کاشی پور/22جون(ایجنسی) اداکارہ سنی لیونی کو علاج کے لیے کاشی پور میں کرشنا ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے. معلومات کے مطابق، پیٹ میں انفیکشن کی شکایت کے بعد، سنی لیونی کو ہسپتال میں ایڈمیٹ کرانا پڑا، سنی لیونی 3 جون سے رام نگر میں ہے، جہاں وہ سپلیٹ والا-11 کی شوٹنگ کررہی ہے، بتایا جارہا ہے کہ شوٹنگ کے دوران انکی
طبعیت اچانک خراب ہوگئی اور انہیں رام نگر کے برجیش ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ، وہاں بہتر علاج نہ ملنے کی وجہ سے انہیں کاشی نگر کے کرشنا ہاسپٹل میں ریفر کیا گیا.
کرشنا ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ انہیں پیٹ میں انفیکشن کی شکایت ہے. انہوں نے بتیا کہ اب انکی طبعیت میں سدھار ہے، انہیں 2 سے 3 ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے.