ممبئی، یکم اکتو بر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار سنی دیول ایک بار پھر فلمساز راجکمار سنتوشی کے ساتھ کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔
سنی دیول نے راجکمار سنتوشی کے ساتھ گھائل، گھاتک اور دامنی جیسی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔ چر چاہے کہ سنی ایک بار پھر راج کمار سنتوشی کے ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ فلم پنجابی کے مشہور ڈرامے جس لاہور نئی
دیکھا او جمیائی نئی پر مبنی ہو گی۔ یہ واقعہ 1947 میں ہندوستان اور پاکستان کی تقسیم کے آس پاس کا ہے۔ اس کی کہانی ایک مسلمان خاندان کی ہے جو لکھنؤ سے لاہور چلا جاتا ہے۔ وہاں انہیں شہر سے بھاگ رہے ایک ہندو خاندان کے ذریعہ چھوڑی گئی ایک بڑی حویلی میں پناہ ملتی ہے۔ ڈرامہ اس وقت شروع ہوتا ہے جب بڑے محل نما گھر میں رہنے والی ایک بوڑھی ہندو خاتون جائیداد چھوڑنے سے انکار کر دیتی ہے۔