چنئی، 17 مئی (یو این آئی) سن ٹی این نیٹ ورک گروپ اور اداکار رجنی کانت نے پیر کے روز کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے وزیر اعلی کے راحت فنڈ میں بالترتیب 10 کروڑ اور 50 لاکھ روپے کا چندہ دیا۔
سن ٹی این نیٹ ورک گروپ کے صدر
کلانیدھی مارن نے آج وزیر اعلی ایم کے اسٹالن سے ملاقات کی اور انہیں کووڈ ریلیف کے لئے 10 کروڑ روپے کا چیک سونپا۔
اداکار رجنی کانت نے بھی ریاستی سکریٹریٹ میں مسٹر اسٹالن سے ملاقات کی اور انہیں کورونا ریلیف فنڈ کے لئے 50 لاکھ روپے کا چیک دیا۔