نئی دہلی/3اگسٹ(ایجنسی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان ان دنوں لگاتار سرخیوں میں چھائی ہوئی ہے- اب انکی ایک ڈانس ریہرسل کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے- یہ تصویر سہانا کی کالج پلے ریہرسل کے دوران کی ہے- یہ انوکھی تصویریں اب اچانک سوشل میڈیا پر تیرتی نظر آرہی ہے-
شاہ رخ اور
گوری خان کی بیٹی سہانا کچھ ہفتے پہلے انگلینڈ کالج سے گریجویشن ہونے کے بعد گھر واپس آگئی ہے- تب سے وہ لگاتار اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ پورا وقت گذار رہی ہے- حال ہی کہ دنوں میں شاہ رخ اپنے خاندان کو مالدیپ کی ایک چھوٹی چھوٹی پر گئے- تو وہیں اب انکی بیٹی کی یہ کالج کے دورے کی تصویریں سامنے آچکی ہے-