ممبئی،5اپریل(یواین آئی)ہندوستانی سنیما میں سچترا سین کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے بنگلہ فلموں میں قابل تعریف اداکاری کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی خاص شناخت قائم کی سچتراسین کا اصل نام روما داس گپتا تھا اور ان کی پیدائش 06اپریل 1931کو پونا ( بنگلہ دیش )میں ہوئی تھی۔
ان کے والد کرونوم داس گپتا ایک ہیڈ ماسٹر تھے۔
سچتراسین نے ابتدائی تعلیم پونا سے حاصل کی تھی۔
1947میں ان کی شادی بنگال کے مشہور صنعت کار آدی ناتھ سین کے بیٹے دیبا ناتھ سین سے
ہوئی۔
1952میں سچترا سین نے اداکارہ بننے کے لئے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور بنگلہ فلم’’شیش کوتھا‘‘میں کام کیا۔
حالانکہ فلم ریلیز نہیں ہوسکی۔
سال1952میں ریلیز بنگلہ فلم’’سارے چتر‘‘ بطور اداکارہ ان کی پہلی فلم تھی۔
اس فلم میں انہوں نے اتم کمار کے ساتھ پہلی بار کام کیا۔
نرمل ڈے کی ہدایت میں بنی یہ فلم مکمل طورپر مزاحیہ عنصر لئے ہوئے تھی۔
بہترین اداکاری اور اچھی مزاحیہ اسکرپٹ پر مبنی یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی۔
اس کے بعد اس جوڑی نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔