ممبئی، 23 جنوری (یو این آئی) سبھاش گھئی بالی ووڈ میں ایک ایسے فلمساز کے طور پر مانے جاتے ہیں جنہوں نے اپنی فلموں کے ذریعے ناظرین کے دلوں پر راج کیا 24 جنوری 1945 کو ناگپور میں پیدا ہونے والے سبھاش گھئی بچپن سے ہی فلموں میں کام کرنا چاہتے تھے۔
اس خواب کو سچ کرنے کے لیے سبھاش گھئی نے فلم اینڈ ٹیلی
ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا، پونے میں ٹریننگ لی اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے ممبئی آگئے۔
اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں سبھاش گھئی نے چند فلموں میں کام کیا لیکن بطور اداکار اپنی شناخت نہ بنا سکے۔
سبھاش گھئی نے بطور ہدایت کار اپنے کیریئر کا آغاز سال 1976 میں ریلیز ہونے والی فلم 'کالی چرن' سے کیا۔