ممبئی، 23 مارچ (یو این آئی) بی ایس ای سینسیکس بدھ کو 209.34 پوائنٹس بڑھ کر 58198.64 پوائنٹس پر کھلا۔ خاص طور پر بینکنگ سیکٹر کے اسٹاکس میں خریداری سے مارکیٹ میں رونق نظر آرہی تھی اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کے نفٹی نے دن کا آغاز 90 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17405.70 پوائنٹس پر کیا سبز نشان پر اوپن مارکیٹ کا منافع مڈ کیپ اور اسمال کیپ میں بھی دیکھا گیا۔ بی ایس ای مڈ کیپ صرف 0.70 فیصد بڑھ کر 23828.42 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 0.83 فیصد بڑھ کر 27997.80 پوائنٹس پر
کھلا۔
بی ایس ای کے 30 حصص والے انڈیکس میں 25 کمپنیوں نے آج کے بازار کا آغاز فائدہ کے ساتھ اور پانچ کمپنیوں نے نقصان کے ساتھ کیا۔
منافع کمانے والی کمپنیاں ڈاکٹر ریڈی لیبز-2.13، انڈس انڈ بینک-1.35، بجاج فنانس-1.22، سن فارما-1.20، ایس بی آئی-1.07 فیصد بی ایس ای پر رھیں, جبکہ آئی ٹی سی0.18, انفوسس صفر اعشاریہ ایک پانچ، بھارتی ایئر ٹیل ایک اعشاریہ تین آٹھ ،ایشین پنٹس صفر اعشاریہ تین چار اور ماروتی سوزوکی صفر اعشاریہ ایک سات فیصد کے ساتھ گھاٹے میں رہیں۔