ممبئی، 2 نومبر (یو این آئی) بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ڈنکی کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔
راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بنے والی فلم ڈنکی کا ٹیزر آج شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹیزر میں پانچ دوستوں کی کہانی
دکھائی گئی ہے۔
سوشل میڈ یا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے لکھا کہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی کوشش کرنے والے سادہ اور حقیقی لوگوں کی کہانی۔ دوستی، محبت اور ساتھ رہنے کا ایک رشتے میں رہنے کا جس کا نام گھر ہے۔ دل کو چھونے والے کہانی کاری کی دل کو چھو لینے والی کہانی۔