دبئی 26 فروری (ایجنسی) بالی وڈ کی سپر اسٹار سری دیوی کی موت اپنے ہوٹل کے کمرے میں نشے کی حالت میں اتفاقی طور پر باتھ ٹب میں گرنے کی وجہ سے ہوئی، گلف نیوز کے مطابق اداکارہ شراب کے نشے میں تھیں اور توازن کھوکر اپنے باتھ ٹب میں گر پڑی، جس میں ڈوب کر انکی موت ہوگئی-
گلف نیوز پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے یہ بھی کہا ہے کہ فورنسک رپورٹ کے مطابق سری دیوی کے جسم میں شراب پائی گئی. اس سے پہلے سری دیوی کی موت کو لے کر تمام بحثیں ہو رہی تھیں.
اداکارہ کی موت ہفتہ کی رات کو دبئی کی ایک ہوٹل میں ہوئی تھی اور ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی جا رہی تھی.
پہلے مانا جا رہا تھا کہ سری دیوی کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی۔ کہا جا رہا تھا کہ دل کا دورہ پڑنے کے بعد وہ ٹب میں گر گئیں اور ان کی موت ہو گئی۔ حالانکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ سری دیوی کو دل کا دورہ پڑا ہی نہیں تھا۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
سری دیوی کے اہل خانہ کو یہ رپورٹ دے دی گئی ہے اور اب ان کا جسد خاکی کیمیکل لیپ کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی پوری ہونے کے بعد ان کے جسد خاکی کو کنبہ کو سپرد کر دیا جائے گا۔ ان کا خاندان اور ہندوستانی سفارت خانہ ان کے جسد خاکی کو جلد از جلد ہندوستان واپس لانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
ساری کاغذی کارروائی پوری ہو جانے اور سری دیوی کے پاسپورٹ کو منسوخ کر دئیے جانے کے بعد ان کے خاندان کو ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا اور اس کے بعد آج دیر رات تک سری دیوی کا جسد خاکی دبئی سے ممبئی لے آیا جائے گا۔