the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی/9مارچ(ایجنسی) اداکارہ سری دیوی کی اچانک موت نے جہاں پوری بالی ووڈ انڈسٹری کو سوگ میں مبتلا کردیا ہے وہیں ان کے مداح ابھی تک ان کے جانے کے صدمے سے باہر نہیں نکل سکے ہیں، ایسی صورتحال میں سری دیوی کی بڑی بیٹی جھانوی کپورکا دھوم دھام کے ساتھ 6 مارچ کو اپنی اکیسویں سالگرہ مناناسری دیوی کے مداحوں کو بالکل پسند نہیں آیا اور انہوں نےجھانوی کو ماں کی موت کے محض چند روز بعد ہی سالگرہ کا جشن منانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

سالگرہ کے جشن کی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جھانوی کپور اور ان کے کزنز



کے چہروں پرسری دیوی کے جانے کا کوئی دکھ نظر نہیں آرہا۔ سونم کپور بھی نہایت خوشگوار موڈ میں نظرآرہی ہیں۔ سری دیوی کے مداحوں کو ان کی بیٹی اور دیگر رشتے داروں کی یہ خوشی ایک آنکھ نہیں بھائی۔

ایک صارف نے غصے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ماں کی موت کے محض چند روز بعد ہی جشن منایاجارہا ہے یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔ ایک صارف نے لکھا میں ان تمام افرادکے چہروں پر خوشیاں واضح طور پر دیکھ سکتی ہوں اگر ان لوگوں کو دکھ ہوتا توکم از کم 6 ماہ تو رک جاتے لیکن ان کیلئے جشن منانا زیادہ اہم ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.