ممبئی، 23 فروری (یو این آئی) سری دیوی کا اصل نام سری یمّا ینگر تھا۔
ان کی پیدائش 13 اگست 1963 کو تامل ناڈو کے ایک چھوٹے سے گاؤں مینم پٹی میں ہوائی تھی۔
سری دیوی نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز محض چار برس کی عمرمیں تامل فلم سے کیا تھا۔
سال 1976 تک انہوں نے جنوبی ہند کی کئی فلموں میں بچوں کے
کردار ادا کئے۔
بطور اداکارہ ان کی پہلی تامل فلم مندرو مودیچی تھی۔
سال 1977 میں ریلیز ہونے والی تامل فلم’ 16 بھیانتھنلے‘ کی کامیابی کے بعد سری دیوی کی ایک اسٹار اداکارہ کے طور پر شناخت قائم ہوئی۔
ہندی فلموں میں ان کے کیریئر کی پہلی فلم ’سولہواں ساون‘ سال 1979 میں ریلیز ہوئی تھی۔