گوا،3 فروری(ذرائع) ساؤتھ فلم کے پروڈیوسر کے پی چودھری عرف سنکارا کرشنا پرساد چودھری گوا میں مردہ پائے گئے۔ تفتیش میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ انہوں نے خودکشی کی ہے۔ وہ کھمم ضلع کا رہنے والے تھے ۔ دستیاب معلومات کے مطابق فلم انڈسٹری میں ان کے
دوستوں کا کہنا تھا کہ چودھری منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد پریشان تھے اور مالی مسائل کا بھی سامنا تھا۔
کے پی چودھری نے 2016 میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھاتھا۔ وہ تیلگو فلم کبالی کے پروڈیوسر تھے۔ 2023 میں سائبرآباد پولیس نے انہیں 93 گرام کوکین کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔