the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی ، 8 اگست (یو این آئی) بالی وڈ اداکار سونو سود نے ایک لاکھ مہاجر مزدوروں کو نوکری دینے کا انتظام کردیا ہے۔

قبل ازیں سونو سود نے لاک ڈاؤن کے دوران پھنسےمہاجر مزدوروں کو ان کے گھر واپس بھیجا تھا۔
اب وہ ان کے لئے ملازمت کا انتظام کرنے والے ہیں ۔
سونو سود نے 30 جولائی کو اپنی سالگرہ کے موقع پر تین لاکھ ملازمتوں کا اعلان کیا تھا۔
اب انہوں نے اے ای پی سی کے ساتھ شراکت داری کرکے ایک لاکھ افراد کو ملازمت دینے کا وعدہ کیا ہے۔

اس بات کی اطلاع سونو نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر دی ہے۔

سونو نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا ’’جہاں چاہا وہاں راہ! میرے مہاجر بھائیوں



کے لئے میں نے اب کی اے ای پی سی کے ساتھ شراکت داری۔
’پرواسی روزگار ڈاٹ کام‘ کے ذریعے ملک بھر میں ’’اپیرل مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ کمپنیوں‘‘ میں ایک لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کا بڑا وعدہ۔
شکریہ ، جئے ہند‘‘۔

اس سے قبل سونو سود نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ٹویٹ میں لکھا تھا ’’میری سالگرہ کے موقع پر میرے مہاجر بھائیوں کے لئے ’پرواسی روزگارڈاٹ کام ‘ کی تین لاکھ ملازمتوں کے لئے میرا قرار۔
یہ سبھی اچھی تنخواہ ، پروویڈنٹ فنڈ، ای ایس آئی اور دیگر فوائد مہیا کرتے ہیں۔
شکریہ اے ای پی سی، سی آئی ٹی آئی، ٹرائڈینٹ، کوش کورپ، ایمیزون، سوڈیکسو، اربن کمپنی ، پورٹیا اور دیگر سبھی کا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.