ممبئی ، 4 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار سونو سودنے کورونا وبا کی وجہ سے ہوئے یتیم بچوں کی دیکھ بھال کے لئے قدم اٹھانے کی پہل کی ہے ، جس میں انہیں پرینکا چوپڑا کا بھی ساتھ مل گیا ہے پرینکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر سونو سود کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ریاست اور مرکزی حکومتوں کو ایسا کوئی اصول بنانا چاہئے جس کے تحت ایسے بچوں کی تعلیم اسکول سے لے کر کالج تک مفت کی جاسکے جنہوں نے کووڈ۔
19 کی وجہ سے اپنے والدین کو کھودیا
ہے۔
پرینکا نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ آپ لوگوں نے کبھی وژنری سماجی کارکن کے بارے میں سنا ہے؟ میرے ساتھی سونو سود بھی و ہی ہیں۔
وہ آگے کے بارے میں سوچ کر منصوبہ بناتے ہیں، کیونکہ اس بیماری کے اثرات شاید طویل عرصہ تک رہیں ایسی صورتحال میں کووڈ ہر اس بچے کے لئے ایک ڈراؤنی کہانی ہے جنہوں نے اپنے والدین کو اس وبا میں کھو دیا ہے ، جس کی وجہ سے ان کی تعلیم بند ہوسکتی ہے۔
میں سونو کی اس بات سے متاثر ہوں ، انہوں نے ایک خاص طریقے سے اس کا حل نکالا ہے اب اس پر عمل ہونا چاہئے۔