ممبئی، 4 اگست (یو این آئی) بالی وڈ اداکار سونو سود اور اداکارہ ندھی اگروال کا میوزک ویڈیو ’ساتھ کیا نبھاوگے‘کا فرسٹ لک ریلیز ہوگیا ہے فرح خان کی ہدایت میں بنی میوزک ویڈیو ’ساتھ کیا نبھاوگے میں سونو سود کے ساتھ ندھی اگروال نظر آئیں گی دیسی میوزک فیکٹری کی پیش کردہ گیت ’ساتھ کیا نبھاوگے‘ کی شوٹنگ پنجاب میں کی گئی ہے۔
اس گانے میں سونو
سود ایک ایسے کردار میں نظر آئیں گے جو ایک کسان سے پولیس افسر بنتا ہے۔
یہ گانا 90 کی دہائی کے مشہور گانے’ساتھ کیا نبھائینگے' کا ری کریٹیڈ ورژن ہے اور اسے الطاف راجہ اور ٹونی ککڑ نے گایا ہے۔
سونو، فرح اور ندھی نے انسٹاگرام پراس گانے کا پہلا باضابطہ پوسٹر جاری کیا اور ساتھ ہی تینوں نے یہ اعلان کیا کہ اس گانے کا ٹیزر 5 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔