حیدرآباد، 19/ ستمبر (یواین آئی) فلم اداکار سونو سود جنہوں نے کوویڈ19وبا کے دوران کئی ضرورت مند افراد کی مختلف قسم سے مدد کی تھی،نے پھر ایک مرتبہ پھر ضرورت مند کی مدد کی ہے۔
اس مرتبہ انہوں نے
تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ایک چار ماہ کے بچہ کی سرجری کے لئے مالی تعاون کا وعدہ کیا۔
اداکارنے اس سرجری کے لئے ہونے والے 7لاکھ کے اخراجات میں سے 5.5لاکھ روپئے کے اخراجات برداشت کرنے کا وعدہ کیا ہے۔