حیدرآباد، 19/ جنوری(یواین آئی)رحم دلی اور لوگوں کی مدد کے جذبات سے معمور اداکار سونوسود جنہوں نے کورونا وبا کے دور میں ضرورت مندوں کا ہر طرح سے تعاون کرتے ہوئے ان کے دل جیت لئے، نے
حیدرآباد میں سونوسود ایمبولنس سروس کا آغاز کیا۔
ان کے کٹرمداح شیوا نے ان کے نام سے اس سروس کا آغاز کیا ہے۔
اس ایمبولنس سروس کا مقصد ضرورت مند مریضوں کواسپتال منتقل کرنا ہے۔