ممبئی، 4 مئی (یو این آئی) کورونا وائرس کی جنگ میں بالی وڈ کے فنکاروں نے ’آئی فار انڈیا کنسرٹ‘ میں شرکت کی جس میں شاہ رخ خان اور عامر خان نے گانا گا کر لوگوں کا دل جیت لیا۔
پوری دنیا میں کورونا وارئیرس کی مدد کے لئے بالی ووڈ اور ہالی وڈ کے کئی بڑے ستاروں نے آن لائن کنسرٹ میں شرکت کی۔
یہ کنسرٹ فلم ساز کرن جوہر اور زویا اختر کی قیادت میں منعقد کیا گیا۔
ڈیجیٹل پروگرام کے ذریعے عالمی وبا کو روکنے کے لئےفرنٹ محاذ پر کام کر رہے اہلکاروں کے لئے چندہ جمع کیا جا رہا ہے۔
اس کاز کے لئے بالی ووڈ کے تمام اسٹارز نے اپنے اپنے انداز میں تعاون کیا ہے۔
background-color: rgb(247, 247, 247);">آئی فار انڈیا کنسرٹ میں سبھی مشہور شخصیات نے اپنے گھروں پر رہ کر لوگوں کے لئے پرفامنس ديں ۔
اس پروگرام سے جمع ہونے والی رقم امدادی کاموں میں حمایت دینے والی تنظیم ’ گیو انڈیا‘ کی جانب سے چلائے جا رہے ’ بھارت كووڈمتبادل فنڈ‘ میں دی جائے گی۔
اس کنسرٹ میں بالی وڈ کے بڑے آرٹسٹ مادھوری دکشت، شاہ رخ خان، عامر خان، کارتک آرین، پرینکا چوپڑا، ايوشمان کھرانہ،وکی کوشل، رتیک روشن، میوزک ڈائریکٹر پریتم، گلوکار ارجيت سنگھ، ٹوئنکل کھنہ، اکشے کمار، ایشوريا رائے بچن سمیت کئی لوگوں نے شرکت کی۔
تقریبا ً چار گھنٹے تک جاری رہنے والے اس کنسرٹ کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں مشہور شخصیات اور عام لوگ پرفارم کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔