ممبئی/5جنوری(ایجنسی) سونم کپور کی شادی کی خبریں پیچھلے کچھ مہینوں سے لگاتار آرہی ہے - حالانکہ سونم نے اس سے انکا رکیا تھا کیونکہ اب سونم کی بھی یہی کوشش ہے کہ وہ اپنی شادی کو خفیہ رکھیں.
ایسے میں خبریں آنے لگی ہیں کہ گھر پر زور شور سے انکی شادی کی تیاریاں چل رہی
ہیں- تو سونم نے میڈیا سے کہا کہ انکے گھر میں انکے کزن موہت کی شادی ہو رہی ہے اور اس لیے پورا خاندان اسکی تیاریوں میں ہے- لیکن اب خبریں آرہی ہیں کہ سونم کپور کے خاص دوست شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں- ذرائع سے خبر ملی ہے کہ یہی وجہ ہے کہ سونم کپور ان دنوں ایوارڈ شو اور کسی ایونٹ کاحصہ کم بن رہی ہے .