نئی دہلی/3ڈسمبر(ایجنسی) نیویارک میں کچھ مہینوں سے کینسر کا علاج کرا رہی اداکارہ سونالی بیندرے اپنوں کے درمیان خوشی کے کچھ پل بتانے ممبئی لوٹیں، سونالی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں اتوار کو اس بات کی معلومات دی تھی، لیکن نیوز ایجنسی کے مطابق سونالی ممبئی پہنچ چکی ہے، اس دوران انکے شوہر گولڈی بہل نے کہا، سونالی بہت اچھا کررہی ہے،
وہ بہت ہی اچھے سے ریکور کررہی ہیں، ابھی کے لیے علاج پورا ہوچکا ہے، لیکن یہ بیماری دوبارہ سے آسکتی ہے اس لیے لگاتار چیک اپ ہوتا رہے گا
وہیں ممبئی آنے سے پہلے انسٹا پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے سونالی نے لکھا تھا، دوریاں ہمیں کافی کچھ سکھاتی ہے، گھر سے دور رہنے کے بعد مجھے یہ احساس ہوا کہ مجھے کتنے لوگوں کی کہانیوں کے بارے میں پتہ چل رہا ہے.