نئی دہلی/6ستمبر(ایجنسی) پچھلے دنوں سونالی بیندرے نے جب کینسر کا علاج کروانا شروع کیا تھا تو انہیں اپنے بال کٹوانے پڑے تھے، حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کیا تھا، جس میں وہ ویک لگائی ہوئی نظر آئی تھی، اس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا تھا، آپ کو جو صحیح لگے وہ کرنا چاہیئے، کوئی بھی انسان آپ کو یہ نہیں بتا سکتا کہ آپ ٹھیک ہویا غلط.
آج پھر سونالی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے، جس میں وہ بولڈ انداز میں نظر آرہی ہے اور انکے ہاتھ میں ایک کتاب دیکھائی دے رہی ہے، اس تصویر میں سونالی مسکراتی ہوئی کافی خوبصورت لگ رہی ہے، اس تصویر کودیکھ کر کہیں سے یہ نہیں لگتا کہ وہ کینسر جیسی بیماری سے مقابلہ کررہی ہیں.