the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،15اپریل(ایجنسی)مشہوراداکارہ سونالی بیندرے کا کہنا ہے کہ کینسر کی بیماری سے زیادہ دردناک اس کا علاج ہے۔ سونالی بیندرے گزشتہ سال کینسر جیسی خطرناک بیماری سے مقابلہ کر کے زندگی کی لڑائی میں جیت حاصل کی ہے۔ انہیں جب اس بیماری کا پتہ چلا تو وہ بہت پریشان ہوگئی تھیں لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی۔

انہوں نے نیویارک جاکر اس کا علاج کرایا اور ٹھیک ہوگئیں۔ کینسر کو ہراکر سونالی آج کئی لوگوں کے لئے باعث تحریک ہیں
سونالی نے کہا کہ جتنی خطرناک یہ بیماری ہے اس سے کہیں



زیادہ دردناک اس کا علاج ہے۔ انہوں نے کہا،'شروعات میں اس یماری کا پتہ لگانا اہم ہوتا ہے اور تبھی اس کا پتہ چلنا سب سے زیادہ مشکل ہوتاہے۔ یہ بیماری جتنی بھیانک ہے اس کا علاج اتنا ہی تکلیف دہ ہے۔ اگر اس کے بارے میں پہلے پتہ چل جائے تو اس کے علاج میں کم خرچ آتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کے علاج میں کم درد ہوتا ہے۔


سونالی نے ہمیشہ سے ہی کینسر کے اپنے سفر کو اپنے شائقین کے ساتھ باٹا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ کیسے اپنے بالوں کوکھونے کے بعد وہ زندگی میں آگے بڑھ گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے اپنا سر منڈوایا تو میرے دوستوں نے ان بالوں کو اپنے پاس رکھنے کےلئےکہا تھا ،وہ شاید میرے اپنے بالوں کےلئے لگاؤ کی وجہ سے ایسا کہہ رہے تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.