the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی/7اگست(ایجنسی) بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے کے گزشتہ دنوں کینسر سے متاثر ہونے کی خبر آئی تھی۔ اس بارے میں خود سونالی نے ٹویٹ کر کے جانکاری دی تھی۔ اس کے بعد بھی وہ اپنی صحت سے متعلق اپڈیٹ مسلسل شیئر کرتی رہی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اس مشکل دور میں بھی سونالی کافی مثبت طریقے سے سامنے آ رہی ہیں۔

کچھ دنوں پہلے انہوں نے اپنے لمبے بالوں کو کٹا کر باب کٹ ہیئر اسٹائل لیا تھا۔ اب انہوں نے اور نیا لک لے لیا ہے۔ سونالی بیندرے نے حال ہی میں جو تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی ہے۔ اس میں وہ بغیر بالوں کے نظر آ رہی ہیں۔ تصویر میں وی اپنی بیسٹ فرینڈز کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ یہ تصویر ریتک روشن نے کھینچی ہے۔

تصویر میں سونالی کے ساتھ سوزین خان اور گایتری اوب رائے ہیں۔ اس پوسٹ کے ساتھ سونالی نے لکھا ہے ۔ یہ میں ہوں اور اس لمحہ میں بہت



خوش ہوں ۔ لوگ مجھے حیرانی سے دیکھتے ہیں۔ جب میں ایسا کہتی ہوں لیکن یہ سچ ہے ۔ میں بتاتی ہوں کیوں ایسا اس لئے ہے کیونکہ اب میں ہر لمحہ کھل کر جی رہی ہوں۔ ہر موقع میں خوشیاں تلاش کر رہی ہوں۔ کبھی کبھی بہت درد اور کمزوری محسوس ہوتی ہے۔ لیکن میں وہ سب کر رہی ہوں جو کرنا چاہتی ہوں ۔ ان لوگوں سے مل رہی ہوں۔ جن سے پیار کرتی ہوں ۔ میں اپنے سبھی دوستوں کی بہت شکر گزار ہوں جو مجھے مضبوطی دیتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنےسبھی دوستوں کو ہیپی فرینڈ شپ ڈے کی بھی مبارکباد دی ہے۔



اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.