ہلدوانی، 2 ستمبر (یو این آئی) انڈین ریونیو سروس کی افسر اور ادیبہ سونل سونکاوڑے ہندی فلم ’دی پاور ٹائم اسٹارٹس ناؤ‘ سے گلوکارہ کے طور پر بالی ووڈ میں قدم رکھ رہی ہیں۔
سال 2017 میں ڈیبیو سنگر کے زمرے میں دادا صاحب پھالکے ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازای گئیں سونل نے گانیکی کے علاوہ ادب اور اداکاری کے میدان میں بھی قابل ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
محکمہ انکم ٹیکس میں جوائنٹ کمشنر کے عہدے پر فائز سونل کے اب تک دو انگریزی ناول ’کاما‘ اور
’سوواٹ‘ شائع ہو چکے ہیں۔
ان کی زندگی کی اب تک کی جدوجہد اس کی تحریر میں گہرائی سے نظر آتی ہے۔
مہاراشٹر کے ضلع جالنا کی رہنے والی سونل نے یواین آئی کو بتایا کہ ان کی زندگی میں ایک وقت ایسا آیا جب والدین کے مستقل شادی کے دباؤ کی وجہ سے انہیں ہاسٹل میں تقریباً ایک سال کنبے سے دور رہنا پڑا۔
اس دوران انہوں نے پونے کے مختلف تعلیمی اداروں میں روزی روٹی کمانے کے لئے تدریسی کام کیا اور پوری خود اعتمادی سے سول سروسز امتحان کی تیاری شروع کردی۔