the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی ، 17 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا یومیہ اجرت پانے والے مزدوروں کی مدد کے لئے اپنی پیاری چیز نیلام کرنے جارہی ہیں۔

سوناکشی نے
یومیہ اجرت پانے والے مزدوروں کی مدد کے لئے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا ہے ۔
وہ اپنی سب سے خاص چیز نیلام کرنے جارہی ہے اور وہ اس سے جمع ہونے والی تمام رقم یومیہ اجرت والے مزدوروں کی مدد میں بطور عطیہ دیں گی۔
سوناکشی سنہا اپنے آرٹ ورک کی آن لائن نیلامی کرنے جارہی ہیں۔
ان میں سوناکشی کی ڈیجیٹل پرنٹ ، اسکیچ اور کینوس پینٹنگز شامل ہیں۔

سوناکشی نے خود ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی ہے۔
انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں خود کی بنائی ہوئی تصویر کے ساتھ اپنی فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’’اگر ہم دوسروں کے لئے کچھ نہیں کرسکتے تو کس بات کے اچھے ہیں۔
میرا آرٹ ورک



میری سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو بڑھا تا ہے۔
مجھے یہ سب کرکے بہت خوشی ہوتی ہے۔
لیکن اب اس کا استعمال دوسروں کے لئے کرکے مجھے مزید راحت ملے گی۔

سوناکشی نے کہا ’’ لاک ڈاؤن کا سب سے زیادہ اثر یومیہ اجرت حاصل کرنے والوں پر پڑا ہے۔
یہ لاک ڈاون ان مزدوروں کے لئے ایک بھیانک خواب کی طرح آیا ہے۔
وہ اتنے پریشان ہوگئے ہیں کہ ان کے پاس اپنے اور اپنے اہل خانہ کو کھانا کھلانے کے لئے کھانا تک بھی نہیں ہے۔
یہ بہت تکلیف دہ ہے۔
لہذا میں نے فنکائنڈ کے ساتھ جڑ کر اپنے آرٹ ورک کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس میں کینوس پینٹنگ اور خاکوں کا ایک مرکب ہوگا۔
یہ میں نے اپنے دل سے بنا لیا ہے۔
اب ان کی نیلامی سے آنے والی رقم ان یومیہ اجرت پانے والے مزدوروں کی مدد کے لئے دی جائے گی جو اپنے لئے کھانا بھی نہیں جٹا سکتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.