ممبئی/29ڈسمبر(ایجنسی) اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ وہ ایک سیلی بریٹی ہونے کے ناطے ہر عورت کی آواز بننا چاہتی ہیں۔
سوناکشی کا کہنا ہے کہ سیلی بریٹی کا درجہ ملنے کے بعد انہیں ایک الگ قسم کی آواز ملی ہے،جس کا استعمال وہ خود کو الگ بنانے کےلئے کرتی
ہیں۔ سوناکشی نے ٹویٹر پر ایک اشتہار سے ایک لنک پوسٹ کیا۔
ویڈیو کے ساتھ سوناکشی نے لکھا کہ' 'میں ہندی فلم انڈسٹری کا حصہ ہوں اور اداکارہ ہونے کے ناطے لوگوں نے مجھے آواز دی،اس لئے مجھے الگ بنایا۔ میں ہندوستانی میں ہر ایک عورت کی آواز بننا چاہتی ہوں۔ کوئی فرق نہیں پڑتا کہ زندگی میں کیا چل رہا ہے۔ آپ کیسے ہندوستان کا تصور کرتے ہیں۔