the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی ، 24 جون (یو این آئی) بالی ووڈ میں اقربا پروری کی وجہ سے کئی اسٹار کڈز کو فلم انڈسٹری میں آسانی سے داخلہ ملا اور وہ اسٹارڈم کی بلندیوں پر بھی پہنچے لیکن باوجود اس کے کچھ ایسے بھی اسٹار ہیں جنہیں ابتدائی مرحلے میں کامیابی تو ضرور ملی لیکن وہ اسے برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔

فلم انڈسٹری میں ایک طرف جہاں جدوجہد کرنے والےاپنے دم پر کچھ بننے کی کوشش کرتے ہیں وہیں مشہور ستاروں کے بچے بھی یہاں اپنی قسمت آزماتے ہیں۔
کچھ ایسے فنکاروں کی تاریخ رہی ہے وہ جو اپنے والدین کے اسٹارڈم کی بدولت بالی ووڈ میں آئے لیکن کچھ خاص نہیں کرپائے۔
یہ سچ ہے کہ اسٹارکڈس کو فلموں میں آسانی سے بریک مل جاتا ہے۔
اسٹورکڈ کو عام فنکاروں کی بہ نسبت زیادہ مشکل چیلنجوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے کیونکہ ناظرین کو ان سے زیادہ توقع ہوتی ہے اور ناظرین ان کا موازنہ ان کے ماں



یا باپ سے کرنے لگتے ہیں۔

فلم انڈسٹری میں اسٹارکڈز کی آمد سب سے پہلے اداکار پرتھوی راج کپور کے بیٹے راج کپور سے شروع ہوئی تھی۔
پرتھوی راج کپور چاہتے تو وہ راج کپور کو آسانی سے فلم انڈسٹری میں بریک دے سکتے تھے لیکن انہوں نے جدوجہد کو زیادہ اہمیت دی اور راج کپور کو خود اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کا مشورہ دیا۔
لہذا راج کپورنے پروڈیوسر کیدار شرما کے کلپر بوائے کے طور پرکام کیا اور بعد میں وہ اپنی محنت کی بدولت فلم انڈسٹری کے شو مین کہلائے۔
اسی طرح ان کے دو دیگر بیٹے شمی کپور اور ششی کپور بھی اپنی محنت سے فلم انڈسٹری میں قدم جمانے میں کامیاب رہے۔

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور فلمساز شوبھنا سمرتھ نے بھی اپنی بڑی بیٹی نوتن کو فلم ’ہماری بیٹی‘ اور چھوٹی بیٹی تنوجا کو فلم ’چھبیلی‘ سے لانچ کیا اور دونوں ہی اداکاراؤں نے کامیابی کا پرچم لہرایا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.