ممبئی، 12 دسمبر (یواین آئی) ہندوستانی سنیما کی اسٹار اداکارہ اسمتا پاٹل نے اپنی بہترین اداکاری سے متوازی فلموں کے ساتھ ساتھ کمرشیل فلموں میں ناظرین کے بیچ اپنی خاص جگہ بنائی 17 اکتوبر 1955 کو پونے شہر میں پیدا ہونے والی اسمتا پاٹل نے اپنی تعلیم مہاراشٹر سے مکمل کی۔
ان کے والد شیواجی رائے پاٹل مہاراشٹر حکومت میں وزیرتھے جبکہ ان کی والدہ سماجی کارکن تھیں۔
کالج کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ مراٹھی ٹیلی ویژن میں بطور نیوز ریڈر کام کرنے لگی تھیں۔ اس دوران ان کی ملاقات معروف ڈائرکٹر اور ہدایت کار
شیام بینگیل سے ہوئی۔
شیام بینگل ان دنوں اپنی فلم ’ چرن داس چور‘ بنانے کی تیاری کررہے تھے۔
شیام بینگل کو اسمتا پاٹل میں ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ نظر آئی اور انہوں نے اپنی فلم ’چرن داس چور‘ میں اسمتا کو ایک چھوٹا سا کردار دیا۔ فلم منتھن اور بھومیکا میں اسمتا کے ساتھ نصیرالدین شاہ، شبانااعظمی ، امول پالیکر اور امریش پوری جیسے مشہور اداکارموجود تھے۔
فلم بھومیکا سے اسمتا پاٹل کا جو سفر شروع ہوا وہ چکر، نشانت ، آکروش ، گدھ، البرٹ پنٹو کو غصہ کیوں آتا ہے اور مرچ مصالحہ جیسی فلموں تک جاری رہا۔