ممبئی،4اگست (یواین آئی) ہندوستانی فلم انڈسٹری نے 2013 ء میں اپنی شروعات کی ایک صدی مکمل کرلی تھی اور فی الحال انڈسٹری کی عمر 107 سال سے تجاوز کرگئی ہے۔
اس ایک صدی کے عرصے میں ایک فلم مغل اعظم نے 5 اگست کو 60 سال مکمل کرلیے
ہیں۔
فلم مغل اعظم کے آصف کے جنون اور فلم فائنانسر شاہ پور کی پالن جی مستری کی شہنشاہ اکبر سے محبت کا ایک عظیم شاہکار ہے، نہ کوئی کے آصف دوبارہ پیدا ہوا اور نہ ہی مغل اعظم جیسی شاندار فلم بنانے کی کسی نے جسارت کی ہے اور نہ کوئی اس کا وارث بنا ہے۔