سمستی پور، 23 دسمبر (یو این آئی) بہار کے سمستی پور مہیلا کالج کے شعبہ موسیقی کی سابق سربراہ اور مشہور ستار نواز پروفیسر جانوی مکھرجی کا اتوار کی شب انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر تقریبا 82 سال تھی-
پروفیسر جانوی مکھر جی کا انتقال اتوار کی رات ان کی بنگالی ٹولہ رہائش گاہ پر ہوا۔ وہ شہر کی ممتاز طبیب ڈاکٹر سپر یا مکھر جی اور چار ٹرا کاؤنٹنٹ سنند مکھر جی کی والدہ تھیں۔ جانوی مکھر جی، سمستی پور کالج کی سابق پرنسپل اور پروفیسر این مکھر جی کی اہلیہ تھیں۔
جانوی
مکھر جی کے انتقال پر مرکزی زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر رام ناتھ ٹھاکر ، اور کی مقامی ایم ایل اے اختر الاسلام شاہین، سمستی پور کے ایم پی شمبھوی چودھری، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قانون ساز کونسلر ترون کمار ، جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ضلع صدر پروفیسر در گیش رائے اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسٹ ) قانون ساز پارٹی کے رہنما اجے کمار نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی جانوی مکھر جی نے موسیقی اور تعلیم کے لیے جو کام کیا ہے۔ اسے بھلایا نہیں جاسکتا۔