حیدرآباد 29جون(یواین آئی)مشہو ر گلوکارہ سنیتا نے گرین انڈیا چیلنج میں حصہ لیا جس کا آغاز تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار نے کیا ہے۔
اس چیلنج کے حصہ کے
طورپر انہوں نے جوبلی ہلز میں جی ایچ ایم سی کے پارک میں پودالگایا۔
اس موقع پر انہوں نے شجرکاری کی اہمیت پر زوردیا اور کہا کہ ماحولیات کو بچانے کے تحفظ کیلئے لگائے گئے پودوں کو بچانا ضروری ہے۔