ممبئی 12نومبر(یواین آئی)بزرگ گلوکارہ لتا منگیشکر ان دنوں علیل ہیں اور انہیں گزشتہ روز جنوبی ممبئی کے متمول علاقے کے بریک کینڈی اسپتال داخل کیا گیاتھا۔
بہرحال ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے اور انہیں اب آئی سی یو میں
منتقل کردیا گیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 90 سالہ گلوکارہ کی حالت بہتر ہوئی ہے ۔
واضح رہے کہ انہیں پیر کے دن سانس لینے میں تکلیف ہورہی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال داخل کیا گیا،جوکہ ان کی رہائش گاہ سے کچھ فاصلے پر واقع ہے۔