حیدرآباد، 26 فروری (ذرائع) دھرما پروڈکشنز کی جانب سے پیش کی جانے والی بالی ووڈ فلم یودھا کے پروموشنل ایونٹ کے لیے مرکزی اداکار سدھارتھ ملہوترا اور راشی کھنہ حیدرآباد پہنچ گئے۔
بنجارہ ہلز کے قلب میں
واقع تاج کرشنا ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب میں سدھارتھ اور راشی نے اپنے مداحوں اور میڈیا سے ملاقات اور بات چیت کی۔
پریس کانفرنس کے دوران، سدھارتھ ملہوترا نے شیئر کیا، کہ "'یودھا' کا حصہ بننا ایک غیر معمولی سفر رہا ہے۔