ممبئی ، 29 اپریل (یو این آئی) مشہور بالی ووڈ اداکار سدھانت چترویدی آج 32 برس کے ہو گئے ہیں۔ سدھانت چترویدی 29 اپریل 1993 کو بلیا، اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔
جب وہ پانچ سال کے تھے تو ممبئی چلے گئے۔ ان کے والد چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور والدہ گھر یلو خاتون ہیں۔ سدھانت نے مٹھی بائی کالج، ممبئی میں تعلیم حاصل کی۔
ابتدائی طور پر وہ چارٹرڈ
اکاؤنٹنٹ بننے کی خواہش رکھتے تھے ، جبکہ اسٹیج پر اداکاری کو اپنا شوق سمجھتے تھے۔ اس دوران اس نے 2013 میں ٹائمز آف انڈیا فریش فیس مقابلہ میں حصہ لیا اور جیت گئے۔ سال 2016 میں سدھانت چترویدی نے ٹی وی شو لائف صحیح ہے میں کام کیا۔ میں ، اس نے ایمیزون پر ائم ویڈیو سیریز انسائیڈ ایج میں پر شانت کنو جیا، ایک نو عمر 2017 کرکٹر کا کردار ادا کیا۔ یہ شوانڈین پریمیئر لیگ سے متاثر تھا۔